• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے خاتون اورکمسن بچے سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں  سےخاتون  اور بچے سمیت 5افراد کی لاشیں ملیں  ،تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے نیو مظفر آباد کالونی سے 22 سالہ خاتون ثناءزوجہ نوید کی لاش ملی ، لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا ،پولیس کے مطابق متوفیہ کی 15 ماہ قبل نوید سے شادی ہوئی تھی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا ہےپولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد  موت کی وجہ معلوم ہوگی کہ متوفیہ کو زہریلی چیز زبردستی پلائی گئی ہے یا اس نے خود پی ہے ،گلستان جوہر عبداللہ ہائٹس میں رہائش پذیر 25 سالہ عامر ولد سعید نے زہریلی چیز پی کر خودکشی کرلی ،  کورنگی نمبر ڈھائی سیکٹر 33 سی میں رہائش پذیر 25 سالہ حمیز ولد بندے حسن کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نےمحبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ،علاوہ ازیں  اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدودمحمد خان کالونی خیبر چوک کے قریب خالی پلاٹ سے 8 سالہ بچے سدیس ولد عبدالسلام کی گلہ کٹی لاش ملی ، لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ریکسیو ایمبولنس کے ذریعےاسپتال منتقل کیا گیا، متوفی بلدیہ  ٹاؤن عابدآباد کا رہائشی  اور تین روز قبل  والدہ اور بہن بھائیوں کےہمراہ  نانی کے گھر محمد خان کالونی آیا تھا اور بدھ کے روز  شام پانچ بجے کے قریب کچھ خریدنے کے لیےگھر سے گیا اسکے بعد لاپتہ ہو گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اسے اغواءکرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلے کی مدد سے گلہ کاٹ کر لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے ، مقتول چار بہین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اور اسکا باپ  پھل فروش ہے ،، شاہ لطیف تھانے کی حدود ایمروٹی گوٹھ سے 25 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش ملی ،  پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا، پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواءکیا اور چھری کے پے در پے وار کرنے کے بعد قتل کردیا اور شناخت چھپانے کیلئے مقتول کے چہرے پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی اور لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے ، مقتول کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے ، وہ شکل وصورت سے بلوچ معلوم ہوتا ہے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے ۔ 

تازہ ترین