• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے، جماعت اسلامی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے اور حکومتی قوانین کا مذاق بنانے کے عمل نے کراچی کے لاکھوں طلباء و طالبات اور ان کے مجبور والدین کو پرائیویٹ اسکولز مالکان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔، حافظ نعیم الرحمٰن نےمطالبہ کیا کہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نجی اسکولوں کی فیسوں کے حوالے سے محفوظ فیصلے کو عدلیہ جلد از جلد سنائے گی، حکومت کو بھی چاہیئے کہ تمام اسکولز مالکان کو اس بات پر پابند کرے کہ اس تعلیمی سیشن میں کیے گئے من مانے اضافے کو فوری واپس لیا جائے ۔

تازہ ترین