• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام،اتحادی افواج کے فضائی حملوں ميں 59شہری جاں بحق

دمشق (جنگ نیوز) شام کے شہر الرقہ ميں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں21بچوں سمیت 59شہری جاں بحق ہوگئے ، سيرين آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس کے مطابق يہ حملے امريکی قيادت ميں اتحادی افواج کی طرف سے کيے گئے، رواں ہفتے کے آغاز سے بدھ تک کی کارروائيوں ميں جاں بحق افراد ميں 21 بچے بھی شامل ہيں۔آبزرویٹری کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ ملبے تلے دبنے والے افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد ہوا ہے۔

کرد جنگجوئوں نے اتحادی ممالک کے فضائی حملوں کی مدد سے رقہ کا 70 فیصد علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کروالیا ہے۔ اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ کارروائيوں ميں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی کوشش کی جاتی ہے تاہم کوليشن يہ بھی تسليم کر چکی ہے کہ سن 2014 سے اب تک 624 شہری ان کے فضائی حملوں کے سبب ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین