• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی میں شہری کیا کریں؟ ماہرینِ صحت کا مشورہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

گرمی کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرینِ صحت نے ہدایت کی ہے کہ ہلکے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور پانی ابال کر پیئیں۔

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی۔

منگل کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

صحت سے مزید