• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کش طبقہ غربت و مہنگائی کے مسائل سے دو چار ہے: گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ — فائل فوٹو
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ — فائل فوٹو

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سال سے شدید غربت اور مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ کئی مسائل سے دو چار ہے۔

ملک عبدالولی خان کاکڑ نے یومِ مزدور پر اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش صنعتی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں مزدوروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ملکوں کی تعمیر میں مزدوروں کا تعمیری کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ہنرمند افرادی قوت ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، موجودہ صوبائی حکومت مزدوروں کےحقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محنت کشوں کا استحصال کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا، صوبے میں تکنیکی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید