• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں سات بڑی مویشی منڈیاں قائم

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) عیدالاضحٰی کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن میں سات بڑی مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں جن میں مویشی منڈی جہلم , گوندل, ڈومیل , گلی جاگیر , چکوال سٹی اور تلہ گنگ شامل ہیں ۔ محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مویشی منڈیو ں میں کانگو وائرس سے بچائو کے لیئے سپرے اور تمام دیگر ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ ڈینگی کی طرح کانگووائرس کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو کانگو سے محفوظ رکھا جا سکے ۔یہ با ت مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد افضل کھوکھر نے کمشنر آفس راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں بارے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈویژنز میں ایک ایک ماڈل مویشی منڈی کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے ۔ جن پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ مویشی منڈیاں بین الاقوامی اصولوں کے مطابق انتظامی امور پر چلائی جائیں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ منڈیوں کی حدود میں بینک , مسجد , پولیس چیک پوسٹ ,جدید مویشی باڑے , سی سی ٹی وی کیمرے , بیوپاری حضرات کے لئے ہاسٹلز , سلاٹر ہائوس , ڈسپنسری , شہریو ں اور جانوروں کے پینے کے پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
تازہ ترین