• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک: ہنڈریڈ انڈیکس میں 57 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock 57 Points Decreased In Hundred Index

ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور جاری خسارے میں مسلسل اضافے کے منفی اثرات پر حصص بازار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاہنڈریڈ انڈیکس آج 57 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 78 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سرمایہ کار محتاط نظر آئے اور کاروبار کے دوران 750 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 57 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 78 کی سطح پر بند ہوا، حصص بازار میں 18 کروڑ 79لاکھ شیئرز کے کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 11 ارب 27 کرور روپے تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشمکش، برآمدات میں تواتر کے ساتھ کمی سے جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے اور قرض سمیت درآمدی ادائیگی پر زر مبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر مرتب ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین