• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منا مائیکل کی ناکامی، فلم کی ہیروئن لکھاری بن گئیں

بالی ووڈ فلم ’ منا مائیکل ‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ نیدھی اگروال اپنی پہلی فلم کی ناکامی کے بعد لکھاری بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیدھی اگروال نے فلم کی ناکامی سے متعلق آپ بیتی پر کہانی تحریر کی اور جسے تمام ہی سماجی ویب سائٹس پر جاری کیا ہے۔

منا مائیکل کی ہیروئن نےتحریر میں پہلی فلم کی ناکامی کی صورت میں آنے والی تکالیف اور خوف کا تذکرہ بھی خوب کیا۔

نیدھی اگروال آپ بیتی میں اس امنگ اور جذبے کا تذکرہ بھی نہ بھولیںجو غلطیوں کودوبارہ نہ دوہرانے ،جدوجہد کے ذریعے خود کو تیار کرنے میں کارگر ثابت ہوتا ہےجب کوششیں رنگ لے آتی ہیں۔

تازہ ترین