• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونہ حملہ: 14 افراد ہلاک، 130 زخمی،تین ملزمان مراکشی ہیں

Barcelona Attack 14 Killed 130 Injured 3 Suspects Hailing From Morocco

اسپین کے شہر بارسلونہ میں حملوں میں 14 افراد ہلاک، جبکہ 130 زخمی ہو گئے ، بارسلونا وین حملے کےالزام میں گرفتار چارمشتبہ ملزمان میں سے تین کا تعلق مراکش سے ایک کا اسپین سے ہے،حملےمیں ہلاک ہونےوالوں کی یاد میں جائے حادثہ پر پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک شخص نے پیدل چلنے والوں پر وین چڑھادی ۔جس میں 14افراد ہلاک،130 زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب کیمبریلزمیں کارکےذریعےحملہ ناکام بناتےہوئے پولیس نے 5مشتبہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ بارسلوناحملےکاذمہ دارڈرائیورکیمبریلزمیں ہلاک دہشتگردوں میں شامل ہوسکتاہے۔

حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے،امریکی وزیرخارجہ نے بھی ایک امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حملےمیں ہلاک ہونے والوں میں متعددبرطانوی شہری بھی شامل ہوسکتےہیں۔ بارسلونا حملے کی ذمہ داری داعش نےقبول کی ہے۔

تازہ ترین