• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن کا انوکھا فیصلہ، جونیئر ہاکی کیمپ ختم،پلیئرز گھر واپس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ناہلی کی وجہ سے لاہور میں جاری جونیئر ہاکی کیمپ میں کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں جونیئر کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے اوپن ٹرائلز کرانے کے بعد58 پلیئرز کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے یہ ٹرائلز پہلے سات اور آٹھ اگست کو کرانے کا اعلان کیا جس کے لئے مختلف شہروں سے کھلاڑی ٹرین اور بسوں سے لاہور پہنچ گئے مگر اچانک ایک روز قبل ٹرائلز کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی اور کھلاڑیوں کو سخت مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی سےجان محمد اکیڈمی، اصلاح الدین اکیڈمی اور کے ایچ اے کے کلبوں کے کھلاڑی بھی لاہور پہنچ گئے تھے جن کو واپس کراچی آنا پڑا، جمعے کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ میں مزید کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لئے ٹرائلز کا اعلان کیا تھا جس میں 58 کے بجائے70 کھلاڑی موجود تھے جس سے پی ایچ ایف کے سفارشی کلچر کا بھی احساس ہورہا تھا۔ حیرت انگیز طور پر جمعے کو ٹرائلز کے بجائے پی ایچ ایف کے ایک اہم عہدے دار کی ہدایت پر کیمپ کو ختم کرکے پلیئرز کو واپس گھر واپس بھیج دیا گیا۔ پی ایچ ایف فیصلے پر سابق اولمپئنز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے کڑی تنقید کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ ختم کرنے کے بعد یہاں اب پاکستان وائٹ سٹیم کا تر بیتی کیمپ لگا یاجارہا ہے۔

تازہ ترین