• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری وزارت داخلہ میں ہمارے خلاف فیصلے ہوئے، مشرف کی بدروح ابھی موجود ہے، پرویزرشید

Todays Print

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاورسابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہماری وزارت داخلہ میں ہمارے خلاف فیصلے ہوئے ‘نواز شریف کو نکلوانے کی سازش پرویز مشرف کی بدروح نے کی، مشرف کی بدروح سیاسی جماعتوں ، سیاسی ذہنوں اور دیگر اداروں میںاب بھی موجود ہے، میں کسی ایک ادارے کا نام نہیں لیتالیکن افراد نواز شریف کو ہٹانے میں ملوث ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کی سوچ نے نوازشریف کو ہٹایاجبکہ عمران خان اس سوچ کا مہرہ بنے ‘اس سوچ کو تبدیل اور اس کا مقابلہ کرنا پڑے گا‘مشرف کوروکنے میں اداروں نے ہماراساتھ نہیں دیا۔

جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویومیں پرویزرشید کا کہناتھاکہ نوازشریف کو نکلوانے کی سازش میں پی ٹی آئی نے مہرے کا کردار اد اکیا، پرویز مشرف خود کہہ چکے ہیں کہ انہیں باہر بھیجنے میں کسی اور نے مدد کی تھی‘ پرویز مشرف کو باہر بھیجنے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے ، ہم پرویز مشرف کو اس لئے نہیں روک سکے کیونکہ یہ کام ہم اکیلے نہیں کرسکتے تھے اس کیلئے ریاست کے تمام اداروں کی مدد چاہئے تھی جو میسر نہیں ہوسکی، اپنی وزارت داخلہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خلاف فیصلے بھی ہوئے، جے آئی ٹی بھی بنی اور واٹس ایپ بھی ہوئے‘ ذرائع نہ بتاتے لیکن سزا ہوئی تو کم سے کم یہ تو بتادیئے کہ یہ ہمارے ذرائع نہیں تھے، بہت سی سچائیاں وقت کے ساتھ ثابت ہوجاتی ہیں، ہمارے خلاف فیصلے ہوئے، پہلے وزرائے اعظم نکالے جاتے تو دوچار مہینے بعد لوگوں کو ان کا نام بھی یاد نہیں رہتا تھا اس دفعہ لوگوں کا ردعمل فوراً ہوا ہے۔

نیوز لیکس پر ہم نے بہت صبر اور برداشت سے کام لیا، بڑے مقاصد کیلئے چھوٹی موٹی قربانی دینی پڑتی ہے، جمہوریت ابھی ناتواں ہے اس کو بچانے کیلئے اگر میری ذات کی قربانی دینی پڑتی ہے تو میں نے خوشی سے اس قربانی کو دیا، میرے وزیراعظم بھی اس فلسفے پر یقین رکھتے ہیں اس لئے وہ صبر سے کام لیتے ہیں۔

تازہ ترین