پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں،ایوان وزیر اعظم اور جاتی امراء اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں عوامی تحریک خواتین ونگ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، نا اہل شخص اور حواری ملکی سلامتی کے اداروں کےخلاف اکٹھے ہو گئے ہیں،حکمرانوں کی سوچ آج بھی بد نیتی پر مبنی ہے،جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کا انتظارہے،
ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وٹو نے ماڈل ٹاؤن میں طاہر القادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کواشرافیہ کی سلطنت کے خاتمے کیلئے اکٹھا ہونا ہو گا