• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمشنر کی بریڈ فورڈ میں مختلف اداروں کی شخصیات سے ملاقاتیں

لندن (پ ر)پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ سیدابن عباس نے بریڈفورڈ کے دورے کے موقع پر ریگل فوڈز لمٹیڈ کا وزٹ بھی کیا۔ ان کے ساتھ قونصل جنرل احمد امجد علی بھی تھے۔ ہائی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے یونس چوہدری سی ای او ریگل فوڈز لمٹیڈ نے بتایا کہ یہ فرسٹ ایشین کنفیکشنری کمپنی ہے جس کو 2016ء میں فرسٹ ٹین کنفکشنریز ان یوکے میں شامل کیا گیا۔ ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یونس اور ان کی ٹیم کومبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا کہ ان کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں اور وہ اپنے برانڈ کو مزید مستحکم کریں۔ انہوں نے برطانیہ میں پاکستانیوں کے پروفائل میں اضافہ کرنے پر برٹش پاکستانی بزنس پرسنز اور انٹرپرنیوئرز کی کوششوں اور اہم کردار کو سراہا۔ لیڈز کے دورے میں ہائی کمشنر نے سی ای او ویلکم ٹو یارکشائر ران میکملن اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ انہیں ویلکم ٹو یارک شائر کی جانب سے یارک شائر میں ٹورازم اور ٹریڈ کے فروغ کے لئے ویلکم ٹو یارک شائر کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ہائی کمشنر نے ویلکم ٹو یارک شائر کی مینجمنٹ کا پاکستانی قونصل خانے کو Y30گروپ کا ممبر بنانے پر شکریہ ادا کیا جس کے ذریعے ریجن میں پاکستان کے حقیقی امیج کو ابھارا گیا اور پاکستان کو اپریل 2017میں پہلی بار ٹورڈی یارکشائر سائیکل ریس میں شرکت کی دعوت دینے پر بھی شکریہ ادا کیا گیا۔ ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ مستقبل میں تعاون اور پارٹنرشپ اور یارک شائر میں پاکستان کے ساتھ بزنس اینڈ انویسمنٹ فورم آرگنائز کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت کی اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ لیڈز میں ہائی کمشنر نے انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرز ان لیڈز کی سینئر انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی او ڈی برطانیہ میں بزنس ایڈوائزری آفس ہے اور اس کے برطانیہ بھر میں تقریباً 30000ممبرز ہیں۔ اس کے پارٹنرز ایس ایم ایز بڑے بزنسز اور فرمز برطانیہ اور بیرون ملک بزنس کررہے ہیں۔ہائی کمشنر نے انہیں پاکستان کی اقتصادی صورت حال انرجی اور سیکورٹی انوائرمنٹ بشمول سی پیک (پاک چائنہ اکنامک کوریڈور) کے خصوصی حوالے سے ایک جائزہ پیش کیا اور اس کی وسعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ہائی کمشنر نے بریڈفورڈ میں قونصلیٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا کمیونٹی لوکل سیاسی لیڈرشپ اور بزنسز پرسنز سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ مستقبل میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

تازہ ترین