• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درسی کتب سے اسلام ، فوج اور حب الوطنی سے متعلقہ ابواب نہیں نکالے گئے،رانا مشہود

 لاہور( رب نواز خان ) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ درسی کتب سے اسلام ، فوج اور حب الوطنی سے متعلقہ ابواب خارج کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔درسی کتب سے اس طرح کے ابواب نہیں نکالے گئے ۔گذشتہ روز جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست ہے ، آقائے دو جہاں حضرت محمد ؐ کی ذات مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، جبکہ پاکستان کےلیے جان بھی حاضر ہے ۔ اسلامی تعلیمات کے ذریعے ہی نئی نسل کی آبیاری کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام، پاکستان اور شہدا کے بارے میں مضامین کو نکالنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا ، انہوں نے درسی کتب سے مذکورہ مضامین نکالے جانے کے الزامات کو پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئےکہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔ اس حوالے جلد ہی پریس کانفرنس کریں گے جس میں تمام دستاویزی ثبوت فراہم کریں گے کہ درسی کتب میں اس طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔
تازہ ترین