• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کی تھرلر فلم’امریکن میڈ‘کی نئی جھلکیاں جا ری

Todays Print

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز کی ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور نئی تھرلر فلم’امریکن میڈ‘کا نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ڈوگ لیمان کی ہدایتکاری میں مکمل ہونیوالی یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں1980میں ایک ماہر پائلٹ کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سی آئی اے ایک خفیہ مشن کا حصہ بنا لیتی ہے ۔

سی آئی اے کا مدد گارپائلٹ ڈرگس مافیا کے خلاف ہونیوالے ایک مشن میں جہاں اپنی جان داؤ پر لگا کر جرائم پیشہ افراد کو پکڑوانے میں مدد کرتا ہے وہیں منی لانڈرنگ، منشیات فروشی اور اسلحے کی غیر قانونی فروخت میں بھی ملوث ہوجاتا ہے اورسی آئی اے کے گلے کی ہڈی بن جاتاہے ۔برائن اولیور اوررون ہاورڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار ٹام کروز مرکزی کردارنبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سارہ رائٹ،ڈوم ہال گلیسن ، جیسی پلیمن ،جائما میے اوراسٹیو کولٹرسمیت کئی اداکار اہم کرداروں میں جلۂ گر ہو رہے ہیں۔ایکشن ، کرائم ، ڈرامہ اورکامیڈی سے بھرپور مناظرکی عکاسی کرتی اس فلم کو80ملین ڈالر بجٹ سے تیار کیا گیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 29ستمبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین