راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ سےخاتون کو قتل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق موہلنوال کے علاقے میں خاتون نے احسن کو گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر منع کیا تو اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس سے شمیم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم گرفتارکر لیا جس کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔