• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے فاٹا اصلاحات پر پیشرفت کیلئے رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا اصلاحات پر پیش رفت کیلئے رپورٹ مانگ لی ہے، اس حوالے سے حکومت جلد قانون سازی کیلئے کوشاں ہے ، بالوسطہ رابطے کے ذریعے اس بارے میں قبائلی اراکین کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور سے رواج بل پر جلد رپورٹ کی تیاری کےلئے بھی رابطہ کرلیا گیا۔ کمیٹی کا اجلاس 25اگست بروز جمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں فاٹا کے ایف سی آر کے منسوخی قبائلی عوام کو سپریم کورٹ میں اپیل کا حق دینے سمیت دیگر اصلاحات پر مشتمل مجوزہ رواج ایکٹ کا جائزہ لیا جائیگا، کمیٹی آئین و قانون میں ترامیم کیلئے بھی سفارشات مرتب کریگی تا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کو ممکن بنایا جا سکے۔ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا، وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کمیٹی اراکین کو فاٹا اصلاحات کے معاملے پر قبائلی اراکین پارلیمنٹ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے سے بھی آگاہ کرینگے۔

تازہ ترین