• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2 Days Fitness Expo Dubai 2017 Ends

پاکستان کی پہلی دو روزہ ’ فٹنس ایکسپو دبئی 2017ء‘ایکسپو سینٹر لاہورمیں ختم ہوگئی۔

آخری روز عالمی شہرت یافتہ امریکی تن ساز کائے گرین،ٹوم کولیمین، ایڈم پیز ،کوچ اعلیٰ، ڈیوڈکوڈیرو نے لائیو ایکسپوزنگ کرکے لاہوریوں کو لطف اندوز کیاجبکہ مقامی تن سازوں نے بھی شہرہ آفاق تن سازوں کے سامنے اپنی فٹنس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

فٹنس ایکسپو دبئی کے سی ای او عارف مرزا  نے بتایا کہ کائے گرین آرنلڈ کلاسیک 2016 کاچیمپئن ہےاور تین بار مسٹر اولمپیا کا رنر اپ رہا ہے۔

انٹرنیشنل باڈی بلڈرز نے لاہوری نوجوانوں کے لیے امریکی تن سازکائے گرین اورایڈم پیز ،یوکےکےٹوم کولیمین ،یو ای  اےکےکوچ اعلیٰ اوریونان کےڈیوڈکوڈیرو  نے خصوصی طور پر پرفارم کیا۔

فٹنس ایکسپو میں آئے ہوئے دیگر تن سازوں نے بھی حاضرین کو اپنی فٹنس سے خوب متاثر کیا۔

مقامی تن سازوں کی بڑی تعداد نے اپنے پسندیدہ بین الاقوامی تن سازوں کی  اپنے سامنے لائیو ایکسپوزنگ تو دیکھی ہی، خود بھی مختلف ویٹ کٹگریز میں تن سازی کر کے مہمانوں کو متاثر کیا۔

تازہ ترین