• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نیب کے سامنے پیش

Nbp President Saeed Ahmed Appears Before Nab Lahore

نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے۔نیب نے انہیں شریف خاندان کی لندن پراپرٹیز ایون فیلڈ کیس میں طلب کیا تھا جہاں وہ آج لاہور میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوگئے۔

سعید احمد کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی جاوید کیانی کو بھی آج نیب میں طلب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نیب میں طلبی کا نوٹس مل چکا ہے اور ان کے کل پیش ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل نیب نے شریف خاندان میں سے سابق وزیراعظم نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز کو بھی طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں نوازشریف کی نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نیب کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جو نیب نے فیصلے کی تاریخ سے 6 ہفتوں میں دائر کرنا ہے، جس کے لیے نیب حکام نے کارروائی شروع کردی۔

تازہ ترین