• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد لطیف اینٹی کرپشن ٹریبونل میں حتمی تحریری دلائل دینے پر آمادہ

Khalid Latif Agreed To Show The Written Arguments In Anti Corruption Tribunal

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف اینٹی کرپشن ٹریبونل میں حتمی تحریری دلائل دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں ۔

اینٹی کرپشن ٹریبونل نے خالد لطیف کو دلائل جمع کرانے کے لیے دو بار مہلت دی ، اب ٹریبونل نے 22اگست کی تاریخ مقرر کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف کے وکیل بذریعہ کوریئر حتمی تحریری دلائل بھجوا رہے ہیں ۔ دلائل میں خالد لطیف نے اپنے پرانے مؤقف کو ہی دہرایا ہے ۔

انہوں نے پھر مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹریبونل کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں ، جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے، گواہان سے جرح نہیں کرنے دی گئی جبکہ گواہان کے بیان بھی تصدیق شدہ نہیں ہیں ۔

تازہ ترین