• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین کا اقوام متحدہ سے قاتل روبوٹ منصوبہ روکنے کا مطالبہ

Experts Demands United Nations To Stop Killer Robots Plan

روبوٹکس کے سو سے زیادہ ماہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 'قاتل روبوٹ کی ایجاد پر جاری منصوبے کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قاتل روبوٹ ایک خودکار ہتھیار ہے جس سے جنگ و جدل بڑے پیمانے پر بڑھ جائے گا اور خونریزی انسانی سوچ سے بھی زیادہ ہوگی، یہ ہتھیار دہشت گردی اور آمریت کے حامی بھی استعمال کریں گے جس سے بے گناہ شہریوں کو قتل کیا جائے گا۔

قاتل روبوٹ ایک خودکار ہتھیار ہے جو انسانی مدد کے بغیر اپنے ہدف کو چن سکتا ہے اور نشانہ بنا سکتا ہے، یہ روبوٹ ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں۔

'اگر یہ ایک دفعہ تیار ہو گئے تو اس کے بعد سے جنگ و جدل بڑے پیمانے پر بڑھ جائے گی اور خونریزی انسانی سوچ سے بھی زیادہ ہوگی۔

یہ ہتھیار دہشت گردی اور آمریت کے حامی استعمال کریں گے جس سے معصوم عوام کو قتل کیا جائے گا اور اگر یہ ہتھیار ہیک ہو گئے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کیسے استعمال کیے جائیں گے۔

تازہ ترین