شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعظم نے رکوڈیک منصوبے پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے سینیٹ اجلاس میں باقاعدگی سے شریک ہونے کا اعلان کیا ۔
وزیر اعظم شاہد خاقان نے سینیٹ میں اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ کو لگے کہ کسی موقع پر میری ایوان میں موجودگی ضروری ہے تو میں ضرور آؤں گا۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ امید ہے وزیر اعظم جمہوری عمل اور پارلیمان کو مضبوط کریں گے، پارلیمان اور ایگزیکٹو کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے معاملے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔