اسلام آباد ( بلال ڈار ، خبر نگار خصوصی) ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ حفاظتی تدابیر اور ضروری اقدامات نہ کئے گئے تو ڈینگی کی وباء پشاور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی پھیل سکتی ہے ۔پولی کلینک اسلام آباد کے ترجمان ڈاکٹر شریف استوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ملازمت یا کاروبار کرنے والے افراد کی ایسی بڑی تعداد ہے جو ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران پشاور چلے جاتے ہیں اْن کے ساتھ ڈینگی کا مرض وباء کی صورت میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پھیل سکتا ہے لہذا موجودہ حالات میں بہتر یہ ہو گا کہ کہ ایسے افراد ستمبر کے اختتام تک غیر ضروری طور پر پشاور آنے جانے سے اجتناب کریں کیونکہ متاثر شخص کو کاٹنے والا مچھر اگر کسی صحت مند فرد کو کاٹ لئے تو اسے بھی ڈینگی میں مبتلا کر سکتا ہے۔