• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرپلس تمباکو کی خریداری میں ایگریمنٹ ہولڈرکاشتکاروں کوترجیح دی جائیگی

اسلام آباد  (اے پی پی) تمام تمباکو کمپنیاں ہر صورت میں اپنا اعلان شدہ خریداری کوٹہ 26 اگست 2017ءتک مکمل کریں، سرپلس تمباکو پی ٹی بی آرڈیننس 1968ءکے مطابق تمام کمپنیوں، ڈیلروں کو تناسبی مقدار کے مطابق خریدنا ہو گا جو پاکستان تمباکو بورڈ مقرر کرے گا، سرپلس تمباکو کی خریداری میں ایگریمنٹ ہولڈر کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے گی، پاکستان تمباکو بورڈ کے افسران، ضلعی انتطامیہ اور پولیس کی مدد سے خریداری مراکز کی نگرانی کریں گے۔ یہ فیصلے تمباکو خریداری سے متعلق موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان تمباکو بورڈ کے چیئرمین ڈاکڑ ناظم لطیف کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس میں کئے گئے۔

اجلاس میں تمباکو کی خرید وفروخت سے متعلق خبروں اور خریداری کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان تمباکو بورڈ کے چیئرمین اور کاشتکاروں کے نمائندے فضل الٰہی اور رستم خان سمیت کئی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پی ٹی بی نے جس طرح ہر سال کاشتکاروں اور تمام شراکت دار کے حقوق کا قانون کے مطابق تحفظ کیا ہے آئندہ بھی یہ فرض اسی طرح ادا کیا جائے گا۔

تازہ ترین