• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر پولیس میں98نئے آفیسرز کو اس ہفتے شامل کرلیا جائے گا

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) گریٹر مانچسٹر پولیس چیف آئن ہاپکنز نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت میں گریٹر مانچسٹر میں شامل ہونے والے نئے اٹھانوے آفیسرز کی پولیس فورس میں شمولیت کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔ آئن ہاپکنز کا کہنا تھا کہ نئے آفیسرز بڑھتے ہوئے جرائم کی شرح کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے نئے پولیس آفیسرز ریٹائر اور سبکدوش ہونے والے پولیس آفیسرز کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پولیس فورس میں شامل ہونے والے نئے آفیسرز بدھ کے روز باقاعدہ طور پر پولیس میں شامل ہونے کیلئے حلف لیں گے۔

تازہ ترین