• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن( جنگ نیوز) کیریئر میں چھ گرینڈ سلم جیتنے والے جرمن ٹینس لیجنڈ بورس بیکر چھ بار کے گرینڈسلیم چیمپئنز بورس بیکر کو جرمن ٹینس فیڈریشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ 49 سالہ سابق اسٹار کو رواں برس جون میں دیوالیہ قرار دے دیا گیا تھا۔ اب ان کی ٹینس میں نئے کردار میں واپسی ہوئی ہے۔

وہ جرمن مینز ٹینس کی ذمہ داری سنبھالنے کے علاوہ ڈیوس کپ ٹیم سے بھی منسلک ہوں گے، جرمن ٹیم ڈیوس کپ میںورلڈ گروپ سے تنزلی کے خطرے سے دوچار ہے۔ بیکر 1985 میں 17 سال کی عمر میں کم عمر ترین ومبلڈن چیمپئن بنے تھے۔ جرمنی ڈیوس پلے آف میں 15 سے 17 ستمبر تک پرتگال سے مقابلہ کرے گا ۔ اس سے قبل بیکر سابق عالمی نمبر نوواک جوکووچ کی کوچنگ کررہے تھے۔

تازہ ترین