• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن فلم ڈیتھ نوٹ کا رنگا رنگ پریمیئر

نیو یارک میں دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم ڈیتھ نوٹ کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

اس رنگا رنگ تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار نیٹ وولف سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگادیئے۔

ایڈم ونگارڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک کتاب کی بدولت ایسی قوت حاصل کرلیتا ہے کہ جس کسی کا نام اس کے صفحات پر لکھے وہ موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نیٹ وولف،مارگریٹ کوئیلے،کیتھ اسٹین فیلڈ،پال نکوچی،شے ویگھم اور ولیم ڈفو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

رائے لی اور ڈین لین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین