• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت جلد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہوں ،میرا

Film Star Meera Wants To Work With Hollywood Actor

پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنے ٹوئٹر پرپیغام دیا ہے کہ وہ جلد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔

پاکستانی اسکینڈل کوئین اور معروف اداکارہ میرا کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے ، فلمیں اور جاندار کردار نہ ہونے کے باوجود میرا کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہیں میڈیا کی بھرپور کوریج ملتی ہے اور وہ خبروں میں رہنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈھ لیتی ہیں۔

حال ہی میں میرانے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل مارلن منرو کے مجسمے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی ہالی ووڈ پروجیکٹ سائن کرنے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔

اگر یہ بات پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان یا صبا قمر نے کی ہوتی تو لوگوں کو اتنی حیرانی نہ ہوتی لیکن یہ اعلان میرا کی جانب سے سامنے آیا ہے اسلئے لوگوں کویقین نہیں آرہا کہ اداکارہ میرا سچ میں ہالی ووڈ پروجیکٹ کرنے جارہی ہیں۔

بعض ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ لوگوں نے میرا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیابی کی دعا دی۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ میرا جی نے شاید غلطی سے ہالی ووڈ لکھ دیا ہے دراصل وہ لالی ووڈ لکھنا چاہتی تھیں۔جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ میرا سے انگلش کی ایک لائن ٹھیک سے بولی نہیں جاتی وہ پورا اسکرپٹ وہ بھی انگلش میں کس طرح پڑھیں گی؟

تازہ ترین