• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امرتسر جیل میں 11سال سے قید پاکستانی خاندان کی رہائی کی اُمید

Woman Hoping Release Who Jailed In Amrtisar For 11 Years

امرتسر جیل میں11سال سے  قید42سالہ پاکستانی خاتون ، امرتسر جیل میں پیدا ہونے والی اس کی 10سالہ بیٹی اور38سالہ بہن کی رہائی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مئی 2006ء میں گوجرانوالہ کی حاملہ عورت فاطمہ بی بی اپنی چھوٹی بہن ممتاز کے ہمراہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے اپنے ماموں سے ملنے اترپردیش کے شہر مظفر نگر جارہی تھی لیکن اٹاری ریلوے اسٹیشن پرمقامی پولیس نے چھاپہ مار کر اس کی بوگی سے 400گرام ہیروئین برآمد کرلی ۔

دونوں بہنوں نے واویلا کیا کہ مذکورہ پیکٹ ان کا نہیں بلکہ ان کی بوگی میں سفر کرنے والے کسی دوسرے مسافر کا ہے لیکن پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور دونوں بہنوں کو گرفتار کر لیا۔

عدالت میںانہیں 10سال قید اور 4لاکھ روپے جرمانہ جب کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تازہ ترین