• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمان سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کو متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی رکن سندھ اسمبلی سعید غنی کی سینٹ نشست چھوڑنے پر خالی ہوئی ہے۔ وہ سینٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے چیئرمین بھی تھے۔

گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کی سربراہی کیلئے الیکشن ہوا۔ سینیٹر شیری رحمان کو قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا اتفاق رائے سے چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔ انتخاب سینیٹ سیکرٹری کی نگرانی میں ہوا۔ بعد میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا انتخابی اصلاحات میں اہم کردار ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ امید ہے کمیٹی پارلیمان کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین