پشاور(کامرس رپورٹر)ایس ڈی او دوآبہ سب ڈویژن کی زیرنگرانی ٹیموں نے 7654849/- روپوں کی عدم ادائیگی اورڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر شاملات دلہ زاک کے کئی علاقوں کو مختلف کٹگریز کے 9 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے واضح کیا جاتا ہے کہ ان علاقوں کے صارفین کو اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی کے لئے کئی بارنوٹسز دئیے گئے لیکن اس کے باوجود وہ ادائیگی نہیں کررہے جس پر پیسکو کو مجبورا بجلی فراہمی منقطع کرنے کا یہ انتہائی عمل اٹھا نا پڑرہا ہے۔منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ بقایاجات فوری طورپر ادا کردیں کیونکہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔