• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کا پانی پر تیرتے درخت کے تنوں پر چلنے کامظاہرہ

یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ افراد ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی ان خاتون کو ہی دیکھ لیں جو پانی پر تیرتے درخت کے تنوں پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔

امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جھیل کے پانی پر تیرتے درخت کے درجنوں تنوں پر دوڑنے کا مظاہرہ کچھ یوں کیا کہ جیسے درخت کے موٹے تنے نہیں بلکہ کوئی سڑک ہو ۔

کرتب بازی کی شوقین خاتون کے اس کارنامے پر وہاں موجود افراد بھی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین