کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے نے 25سال کے طویل عرصے کے بعد ہفتے کو اپنی ہاکی ٹیم بحال کردی ہے جس میں نئے 16کھلاڑیوں کو تقرری کے لیٹر دئیے گئے اس سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی کھیل کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کراچی میں ہاکی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔کے ڈی اے کلب میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کے ڈی اے کے ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف تھے، کے ڈی اے کی جانب سے25 سال بعد ہاکی ٹیم کی بحالی قابل تحسین عمل ہے، تقریب کے مہمان خصوصی خرم عارف نے کہا کہ کے ایچ اے نیک نیتی کے ساتھ ہاکی کو دوام بخش رہی ہے،ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید حیدر حسین نے ہاکی ٹیم کی تشکیل میں نمایاں کر دار ادا کیا۔تقریب سے اولمپئن افتخار سید اورکے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمدخان نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر سابق اولمپین جہانگیر بٹ، نسیم حسین، انور فاروقی عبدالعظیم خان، پروفیسر عبدالکریم مغل، محسن خان، جاوید اقبال اور ریاض الدین و دیگر بھی موجود تھےِ ،آخر میں کے ڈی اے کی 16 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تقرر نامے پیش کیے گئے، ان میں حنین خالد، عبداللہ بخاری، ندیم اکرم، بابرسعادت، مسرور علی تبسم، فیصل رضا، انس صدیقی، طحہ رضا، ایم اسمعیل خان، فضیل خان، آغا عون علی، بدر الدین، زنیر خان، عبیداللہ بھٹو،ایم اسامہ اور ابو نصر شامل، ہیں، طلعت محمود ٹیم کوچ ہوں گے۔