• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ الیون کے دورئہ پاکستان کو حتمی شکل دیدی گئی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ہاکی فیڈریشنکے ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم 20 نومبر کو کراچی پہنچے گی اور 21 نومبر کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ کھیلے گی۔ دوسرا میچلاہور اور پنڈی میں سے کسی ایک شہر میں ہوگا،حتمی فیصلہاگلے چندروز میں ہوگا۔ تاہمپنڈی کاآرمی ہاکی اسٹیڈیم فیورٹ ہے۔

ورلڈ الیون میں شمولیت کے لئے آسٹریلیا کے جمی ڈائر، کیرن گاور اور گلین ٹرنر نے یقین دہانی کرادی ہے جبکہہالینڈ، ارجنٹائن اور جرمنی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بات چیت آخری مر حلے میں ہے۔ پی ایچ ایف نے عالمی کھلاڑیوں سے رابطے کے لئے سابق ہاکی اولمپئن کامران اشرف کو ذمے داری سپرد کی ہے جو خاصی حد تک غیر ملکی کھلاڑیوں کو قائل کرنے میں کام یاب ہوگئے ہیں، ان کھلاڑیوں کو بھاری معاوضہ بھی دیا جائے گا، امکان ہے کہ پی ایچ ایف کے حکام ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کرنے میں کام یاب ہوجائیں گے، پی ایچ ایف نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر بین الاقوامی شہرت کے حامل5 غیر ملکی لیجنڈ پلیئرز کو بھی مہمان بنانے کا پلان بنایا ہے۔

ان کھلاڑیوں میں ہالینڈ کے بوویلنڈر، پال لیجن، جرمنی کے فشر،بھارت کے دھن راج پلے آسٹریلیا کےچارلس ورتھ شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے بھی 5 کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیا جائیگا، اس کیلئےخواجہ ذکا الدین، شہباز سینئر، منظور جونیئر، منظور الحسن، حسن سردار، اصلاح الدین صدیقی اور شہناز شیخ کے نام زیر غور ہیں۔

تازہ ترین