• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی میں پولیس مقابلہ ، 2حملہ آور ہلاک

Police Encounter In Pasni 2 Attacker Killed

بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2حملہ آور مارے گئے۔حملہ آوروں کے قبضےسے ایک عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا ہے۔

ایس ایچ او پسنی امام بلوچ کے مطابق پسنی کے وارڈ نمبر 3 میں موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو نوں مسلح افراد مارے گئے۔ مارے گئے حملہ آوروں کے قبضےسے ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے مسلح افرادکی شناخت علی ظہور اور صمدعلی کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین