• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ: بازیاب ہاریوں کو مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت

سانگھڑ (نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سانگھڑ کے حکم پر سنجھورو  پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 6  خواتین اور 6 بچوں سمیت سترہ ہاری بازیاب کرا کر ہاریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیاجہاں درخواست گزار ڈاڑھوں کولہن نے عدالت کو بتایا کہ زمیندار ان کے خاندان سے بھرپور مشقت لیتا ہے لیکن انہیں معاوضہ نہیں دیا جاتا۔

زمیندار آچر مری نے عدالت کو بتایا کہ وہ ایک قانون پسند شہری ہے اور ہاریوں نے اسکا چار لاکھ روپے قرض نہ دینے کیلئے  یہ کہانی گھڑی ہے اور ہاریوں کو معاوضہ نہ دینے کی شکایت میں کوئی صداقت نہیں ہے اور لوگ اس طرح کے الزامات لگا کر زراعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ہاریوں کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دیکر آزاد کردیا۔

تازہ ترین