• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی کا گوادر کے لیے 4 نئےمنصوبوں کا اعلان

Chinese Company Announces 4 New Gwadar Projects

چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) نے گوادر کے لئے 4 نئے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے سی او پی ایچ سی کے ساتھ حال ہی میں گوادر اور اس کے فری اکنامک زونز کی اقتصادی ترقی کی غرض سے ’تعاون کے فریم ورک‘ کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔

یو بی ایل ہیڈ آفس کراچی میں منعقدہ ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں سی او پی ایچ سی کے چیئر مین ژہانگ بائوژہونگ اور یوبی ایل کی صدر و سی ای او سیما کامل نے دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ شرکت کی۔

ژہانگ باؤژہونگ نے گوادر کے لئے 4 نئے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی نے گوادر بندر گاہ میں زیرِ تعمیر ڈھانچے کی ترقی کے لئےتقریباً 200   ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور گوادر پورٹ کے ارد گرد 30  کروڑ امریکی ڈالر سے 5 نئی کرینوں کی تنصیب کی گئی ہے۔

پورٹ اس سال کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔ تجارتی سرگرمیوں کے لئے مصنوعات کی نمائش کے لئے وہاں ایک کاروباری مرکز بھی قائم کیا ہے۔ سیما کامل نے مزید کہا کہ یو بی ایل، سی پیک منصوبوں کی تکمیل پر ان کے معاشی فوائد سے آگاہ ہے ۔ ہم چین و پاکستان دونوں کے اقتصادی مفادات کی حمایت کرتے ہیں۔

 

تازہ ترین