• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے کمزور کو انصاف فراہم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، طاہر القادری

Tahir Ul Qadri The Institutions Do Not Have The Power To Give Justice To The Weak

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ادارے کمزور کو انصاف فراہم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ پُر امید ہوں اعلیٰ عدلیہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ پبلک کرنےمیں مدد کرے گی، نیب میں کوئی کمزورآدمی پھنس جائے تو جان چھڑانا مشکل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شریف خاندان کو تین بار نوٹس بھجوائے گئے وہ پیش نہیں ہوئے۔

قبل ازیں لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ سےلاہورروانگی کےموقع پران کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک پاکستان میں عید منانے آ رہےہیں جبکہ نواز شریف اپنے ملک عید منانےبرطانیہ آگئے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ پاناما لیکس نے بڑے اور میٹرو لیکس نے چھوٹے کو بے نقاب کر دیا،میٹرو کرپشن پر پاناما لیکس جیسی با اختیار جے آئی ٹی بننی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو کرپشن مقدمات میں بری قرار دینے والے ادارے نیب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔

 

تازہ ترین