ملتان(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نےکہاہےکہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہےجس نےحقیقی معنوں میں ملک کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کیا‘آئندہ الیکشن بھی اپنی کارکردگی اورمنشورکی بنیادپرلڑینگے اورپنجاب میں بھی اس باربڑی کامیابی حاصل کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نےاپنی رہائش گاہ گیلانی ہائوس میں ملک نعیم سامیٹہ‘سابق ایم پی اےملک اللہ بخش سامیٹہ‘ملک الہٰ دین سامیٹہ‘ملک منظورجوتہ‘ملک ریاض سامیٹہ‘ چوہدری عبدالغفور‘ذوالقرنین سامیٹہ‘سردارافتخارسیہڑکی پیپلزپارٹی میں شمولیت کےموقع پرکیا‘اس موقع پر ڈاکٹرجاویداقبال کنجال‘ عبدالرحمان مانی‘مہرارشاد سیال‘ خواجہ رضوان عالم‘ڈاکٹرجاویدصدیقی‘مصطفیٰ گیلانی بھی موجودتھے۔ انہوں نےکہاکہ کل تک مجھے نااہلی کاطعنہ دینےوالےآج خوداپنی نااہلی کارونارورہےہیں اور اداروں پرتنقید کررہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نےتمام ترتحفظات کےباوجودعدلیہ کا احترام کیااورعدالتوں میں پیش ہورہی ہےانہوں نےکہاکہ الگ صوبہ کےقیام کیلئےوہ اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے سیدیوسف رضاگیلانی نےکہاکہ پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کی وجہ سےپارٹی مزیدمضبوط ہوگی‘ شامل ہونیوالوں کوجائزمقام دیں گے۔انہوں نےکہاکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹونے ملک بھرمیں عوامی رابطہ مہم کاآغازکردیاہے‘بہت جلدوہ پنجاب میں بھی جلسےکرینگے اورملتان میں بھی تاریخ سازجلسہ ہوگا۔