سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر کی مختلف مساجد ، امام بارگاہوں اور میدانوں میں عید الاضحی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ،گلشن عید گاہ میں عید کی نماز صبح8:00بجے، امامت مولانا اسد تھانوی،میونسپل اسٹیڈیم میں نماز عیدصبح 7:45 بجے، امامت مفتی محمد ابراہیم قادری، مرکزی جامع مسجد بندر روڈ پر نماز عیدصبح 7:30 بجے امامت قاری جمیل احمد،اللہ والی مسجد بندر روڈپر نماز عیدصبح7:15بجے امامت مفتی عبدالباری،غوثیہ مسجد کپڑا مارکیٹ میں نماز عید 6:30 بجے امامت حافظ شہزاد،عرفات مسجد بندر روڈ پر نماز عید 7:30 بجے امامت مولانا حامد محمود فیضی ،موسوی مسجد و امام بارگاہ پرانا سکھر میں نماز عید صبح 8:00بجے امامت علامہ علی بخش سجادی ، امام بارگاہ کربلا وسپور پرانا سکھر میں نماز عید صبح 7:30 بجے امامت مولانا قمر الدین کریمی ، مدرسہ ولی العصر سکھر میں نماز عید صبح 8 بجے امامت مولانا مختار علی ثقفی،جامع حسینی مسجد ملٹری روڈ پرنماز عید صبح 8:30بجے امامت مولوی ریاض حسین، مرکزی امام بارگاہ غریب آباد میں نماز عید 7:30 بجے امامت مولانا سید عباس کاظمی کریں گے۔سکھر شہر سمیت ضلع کے دیگر علاقوں روہڑی، کندھرا، صالح پٹ ، پنو عاقل، باگڑجی میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔