• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع صوابی میں کاشتکاروں سےسرپلس تمباکو کی خریداری شروع

صوابی(آئی این پی )ضلع صوابی میں تمباکو کے کاشتکاروں نے کم ریٹ پر سر پلس تمباکو کی خریداری اور رقم کی تاخیر سے ادائیگی کو یکسر مسترد کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوبیکو کمپنیاں معاہدے کے مطابق ادائیگی بر وقت کر کے مناسب ریٹ پر تمباکو خریدا جائے ورنہ بھر پور احتجاج کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں ٹوبیکو کمپنیوں میں 26اگست سے ہونے والے معاہدے کے مطابق کاشتکاروں سے سر پلس تمباکو کی خریداری شروع کر دی ہے لیکن اس تمباکو کی رقم کی ادائیگی کے لئے ساڑھے 4 ماہ کا وقت دیا گیا ہے جب کہ تمباکو ڈبلیو ای پی فی کلو گرام178روپے اور ایم آئی پی کے مطابق 176روپے سے بہت کم ریٹ پر خریدا جارہا ہے جو کہ ظلم اور کاشتکاروں کا استحصال ہے اس سلسلے میں ٹوبیکو بورڈ ایسوسی ایشن کے چیر مین لیاقت یوسفزئی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی سی صوابی معتصم باللہ شاہ سے ملاقات کی ڈی سی نے موقع پر سیکرٹری پی ٹی بی سے اس سلسلے میں رابطہ کیا وفد نے کسان کوآرڈنیشن کونسل کے صوبائی صدر محمد اعظم خان ، نائب صدر فرید اللہ ، ضلعی صدر حاجی قریش ، محمد علی ڈاگئی وال ، سردار علی خان، عالم شیر اور خالد خان بھی شامل تھے۔

تازہ ترین