• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرخ گوشت شوگر، بلڈ پریشر اور کینسر کا سبب

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سرخ گوشت شوگر، بلڈ پریشر، جوڑوں کے درد اور کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق گائے یا بڑے جانور کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار ( سفید گوشت) کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کی اس زائد مقدار سے شوگر، بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد جیسے امراض بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق شوگر ، بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو سرخ گوشت ،کلیجی،گردے اور مغز کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سرخ گوشت کم مقدار میں اور بار بی کیو کی صورت میں خوب پکا کر کھایا جائے تو اس کے نقصانات دیگر اقسام میں پکائے جانے والے گوشت کی نسبت کم ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین