جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پاکستان کو عزت دینے کی بجائے امریکا نے رسوائی سے دو چار کیا۔
جمعیت علمائےاسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے بنوںمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نئے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی صورت میں پاکستان اس قابل ہوا کہ متبادل وسائل پیدا کرے، چین کی سرمایا کاری کوخوش آمدید کہتے ہیں۔
مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ 40ملکوں کااتحاد برما کےمسلمانوں کےقتل عام پر خاموش کیوں ہے، ہمارے حکمران بھی خاموش ہیں،مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے،عالمی برادری کو جگاناہماری ذمے داری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں چھوٹے سے واقعے کی فلم بندی کرلی جاتی ہے، این جی اوز انسانی حقوق کے نام پر واویلا شروع کر دیتی ہیں۔