عیدالاضحی کے دوران مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں 178خواتین نے بچوں کو جنم دیا۔
اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق عید کے پہلے روز 35 خواتین دوسرے روز 66جبکہ عید کے تیسرے روز گائنی وارڈ میں 77خواتین کے ڈیلیوری کیسز ہونے پر مجموعی طور پر 178خواتین نے بچوں کو جنم دیا۔
اس طرح عید کے تین روز میں شعبہ حادثات اتفاقیہ میں 500 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔
ٹریفک کے 313 حادثات ہوئے جن کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
شعبہ ریڈیالوجی میں 512مریضوں کے ایکسرے ہوئے اور 222مریضوں کے الٹراساؤنڈ اور 104 مریضوں کے سی ٹی سکین کرائے گئے ۔
عیدالاضحی کے تین روز میں تین ہزار 823 مریضوں کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کرائے گئے جبکہ اس دوران 39 مریضوں میں ڈینگی وائریس کی تصدیق ہوگئی۔