اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے نوجوان اور چار لڑکیوں کو اغوا کرلیاگیا۔ تھانہ سٹی کے علاقے سپلائی روڈسے 24 سالہ نوجوان اغواہوگیا، پولیس نے مغوی عاطف ظریف کے والد محمد ظریف کی رپورٹ پر اغوا کامقدمہ درج کرلیا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا بیٹا راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے سپلائی روڈ پر جارہا تھا کہ اسے نامعلوم نے اغوا کرلیا، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے وحدت کالونی سے سفینہ بی بی کی 12 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا گیا، مدعی نے رحمت، بلال اور ایک خاتون پر شبہ ظاہر کیا ہے، تھانہ گوجر خان کے علاقے گلیانہ موڑ پر ایک کباڑخانہ سے دو دوشیزائوں کو اغوا کرلیاگیا ۔ پولیس نے محمد حسین کی رپورٹ پر جمعہ خان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تھانہ کلر سیداں کے علاقے پاچیاں دوبیرن سے عربی خان کی 25 سالہ بیٹی کو اغوا کر لیاگیا، مدعی مقدمہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے داماد محمد آصف نے اس کی بڑی بیٹی کو طلاق دے کر چھوٹی کو اغوا کرلیا ہے، تھانہ کلر سیداں کے علاقے جسوالہ میں 10 سالہ بچے سےزیادتی کی کوشش کے الزام میں احسن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔