• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی راولپنڈی آمد و رفت بڑے چیلنج ہیں،چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد بٹ نے کہا ہے کہ اگست کے آخری ہفتہ میں بارشیں اور خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی راولپنڈی میں آمد و رفت راولپنڈی کیلئے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے دو بڑے چیلنجز ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے علاقوں پشاور اورہری پور میں ڈینگی وبائی مرض بن چکا ہے ۔اس کے علاوہ مظفر آباد اور کوٹلی میں بھی ڈینگی سے متاثرہ مریض موجود ہیں اور ان علاقوں سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ راولپنڈی آتے ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی کا وائرس منتقل ہونے کے خدشات بڑ ھ جاتے ہیں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نےمحکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے حکمت عملی کا جائز ہ لیا گیا۔ ڈاکٹر فیاض احمد بٹ نے کہا کہ اگست کے آخری ہفتہ کے دوران شدید بارشوں اور ستمبر میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہری اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے گھروں کے اندر سے ڈینگی کے افزائش کی جگہوں کو تلف کریں ۔
تازہ ترین