• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد :ریڈ زون کے عوامی مرکز میں آگ پر قابو پالیا گیا

The Fire In The Red Zone Public Center Is Controlled

اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکز میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، دو افراد عمارت سے چھلانگ لگاکر زخمی ہوگئے،جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگانے والے دو نوجوانوں میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔ عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔آگ لگنے سے پارکنگ میں موجود 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق آگ گراؤنڈ فلورپرواقع وفاقی محتسب کےدفتر میں لگی،آگ لگنےسے وفاقی محتسب آفس کا ریکارڈ بھی متاثرہوا۔آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔

ریڈزون میں واقع عوامی مرکز میں صبح کے وقت آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ لگنے کے بعد رینجرز،پولیس،سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ کےحکام عوامی مرکزپہنچ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈکی7گاڑیوں نے آگ بجھانےمیں حصہ لیا۔

ڈائریکٹرڈی ایم اے طاہر شہباز کا کہنا ہے تین سے چار گھنٹے تک کولنگ کا عمل جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت سے چھلانگ لگاکر زخمی ہونے والے دونوں نوجوان عوامی مرکز میں قائم نجی کال سینٹر میں ملازمت کرتے ہیں،ایمرجنسی راستہ موجود تھا لیکن نوجوانوں نےگھبراہٹ میں چھلانگ لگائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جان بچانےکے لیےکودنےوالےدونوجوانوں میں سے ایک دوران علاج چل بسا۔

تازہ ترین