• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور: دلہن کے اغوا کا مقدمہ 18؍افراد کیخلاف درج

خیرپور(بیورو رپورٹ) دلہن کے اغوا اوران کے والد اور والدہ سمیت 8افراد کو زخمی کرنے کے واقعے کا 18افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے 4افراد گرفتار کر لیے، دلہن کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا تفصیلات کے مطابق خیرپور شہر کے محلہ وانڈ ھ میں دلہن مسماۃ صدیقہ کے اغوا اور ان کے والد حسین بخش اور والدہ مسماۃ مینا سمیت 8افراد کو زخمی کر نے کے واقعے کا 18افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ مغوی دلہن کے والد حسین بخش چنو نے بی سیکشن تھانے میں درج کرایا۔ مدعی حسین بخش نے مقدمے میں حاکم علی ،عبدالمجید ،نثار ،محمد یحیٰ اور دیگر کو نامزد کیا ہے مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی خیرپور عمران مرزا نے بھاری پولیس فور س لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں چھاپے مارکر 4افراد گرفتار کر لیے تاہم مغوی دلہن کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا اغوا کی جانے والی دلہن مسماۃ صدیقہ کی ہفتے کے روز شادی ہونی تھی اس سے ایک رات قبل مسلح افراد نے حسین بخش کے گھر پر حملہ کیا اور دلہن کو اغوا کر کے لے گئے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مغوی لڑکی مسماۃ صدیقہ نے سکھر میں جسٹس آف پیس کے پاس پیش ہوکر اپنے ماموں کے بیٹے محمد یحیٰ چنو کے ساتھ پسند کی شادی کر لی ہے۔

تازہ ترین