کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنما غفار خان ہدہ والا نے بیان میں صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ محمد آصف بٹ کو دوبارہ سپرٹینڈنٹ جیل کوئٹہ تعینات کیا جائے وہ انتہائی فرض شناس اور محنتی آفیسر ہیں جن کی کوئٹہ تعیناتی کے دوران نہ صرف جیل مینوئل پر عملدرآمد ہو رہا تھا بلکہ قیدیوں کی تربیت کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا تھا عوام اُن کی کارکردگی سے مطمئن تھے انہوں نے کہا کہ مذکورہ آفیسر کی کارکردگی اور عوامی مطالبے کو مدنظررکھتے ہوئے دوبارہ سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ تعینات کیا جائے۔