کوئٹہ(پ ر)تحریک دفاع پاکستان کے صوبائی بیان کے مطابق ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کااعلان کردیاگیا نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ کے صدر شعیب احمد خان ٗ سینئرنائب صدرحاجی نورمحمد شاہوانی ٗ نائب صدر عثمان خان جنرل سیکرٹری محمدحسن شاہ سیکرٹری اطلاعات وپریس محیب اللہ الکوزئی فنانس سیکرٹری سجاد علی جعفری ٗ رابطہ سیکرٹری شکیل رند ٗ جوائنٹ سیکرٹری عزیزالرحمن کاکڑ اور آفس سیکرٹری ارشد بھٹی مقرر ہوئے اس موقع پر تحریک کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر عبدالوہاب کاکڑ نے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار پاکستان کی سالمیت دفاع ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کریںگے اور تحریک کے پیغام کو گھرگھر تک پہنچائیں گے۔